افغانستان سے کسی بھی حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکا کے کہنے پر افغانستان میں رجیم تبدیلی کی سازش کا الزام سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
عرب نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا طالبان اور امریکا کے درمیان پہلے ہی خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔
ہمیں کیوں کسی حکومت کی تبدیلی کی ضرورت ہوگی؟ ہم 4 یا 5 دہائیوں سے افغانستان کے معاملات میں الجھے رہے ہیں ۔
اب ہم صرف ایک اچھے پڑوسی کی طرح امن سے رہنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں بھارت سمیت افغانستان کےکسی بھی ملک کےساتھ تعلقات پرکوئی اعتراض نہیں۔
، جب تک ان کے اقدامات ہماری حدود سے تجاوز نہیں کرتے، یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔
دوسری جانب رائٹرز کوانٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھ کہ افغانستان سے کسی بھی حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائےگا۔
طالبان رجیم کو شدت پسندوں کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ سرحد پار سےدراندازی رکے گی تومعاہدہ برقرار رہے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔