بھارت میں ’دیوالی کی آتش بازی‘ کے بعد پنجاب میں اسموگ مزید بڑھنے کا امکان
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے،۔
دیوالی کے بعد بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں اور مقامی دھوئیں نے اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔
پنجاب حکومت نے بتایا کہ دیوالی کی تقریبات کے بعد بھارت سے آنے والی کم رفتار ہواؤں کے ساتھ مقامی آلودگی کے باعث لاہور اور صوبے کے دیگر حصوں میں دھند میں شدت آنے کا امکان ہے۔
ہوا کی کوالٹی مانیٹرنگ پلیٹ فارم (آئی کیو ایئر) کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل ہے۔
رات تقریباً 8 بجے لاہور کے لیے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 182 ریکارڈ کیا گیا جو بہت غیر صحت مند زمرے میں آتا ہے۔
، جب کہ کولکتہ (203) اور نئی دہلی (213) اس سے بھی آگے ہیں۔
دھند سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے اتوار کی رات سے پانی چھڑکنے کے آپریشن شروع کر دیے اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز فعال کر دیے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔