پی آئی اے جلد امریکا کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرے گا، وزیرِ ہوابازی
وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بعد پاکستان اب امریکا کے ساتھ بھی براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری ملنے کے بعد پاکستان اب امریکا کے ساتھ براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے
۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ امریکی ہوابازی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد اجازت مل جائے گی اور مزید بتایا کہ حکومت بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے اور حفاظتی اقدامات میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔
، جس سے عالمی روٹس میں توسیع ممکن ہوگی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے امریکا کے روٹس کو پی آئی اے کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بلا تعطل پروازوں کی بڑی طلب موجود ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔