بلوچستان پاکستان کا فخر، نہایت باصلاحیت،باحوصلہ اور محب وطن عوام کا صوبہ ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 17ویں بلوچستان قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر، نہایت باصلاحیت،باحوصلہ اور محب وطن عوام کا صوبہ ہے۔
، یہی عوام دراصل ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئےعوامی فلاح پرمبنی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
، بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو صوبے کی ترقی کیلئے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔
، بلوچستان کے پائیدار ترقیاتی عمل میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے، نوجوانوں کو سیاسی مفادات کے بجائے ترقی واستحکام کے مثبت ایجنڈے پر یکجا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کار تنظیمیں بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
، ایسےتمام دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، صوبے کو دہشتگردی کے عفریت سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا،۔
پاکستان علاقائی امن واستحکام کا خواہاں ہے، کسی نے بھی ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کی توفیصلہ کن انداز میں جواب دیا جائے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔