ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے۔
، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، خادم حسین رضوی کی قبر کہیں منتقل نہیں کی جارہی۔
، مگر قبر کا استعمال کرتے ہوئے چندہ اکٹھا کرنے اور اشتعال انگیزی کے لیے مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لاہور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا۔
، مریدکے واقعے میں 3 شہری شہید ہوئے جو راہ گیر تھے جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے جبکہ پرتشدد احتجاج کے دوران 110 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ستھرا پنجاب کی گاڑیوں سمیت پولیس موبائلز اور ریسکیو گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔
، اینٹوں سے بھری ٹرالیاں ان کےساتھ چل رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے۔
، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، حیرت ہوئی کہ ٹی ایل پی کی مالی مدد کرنے والوں میں بڑے بڑے نام اور پڑھے لکھے لوگ بھی شامل تھے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔