سبی میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع سبی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا ۔
علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ سہولت کاروں کوگرفتارکیا جاسکے ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔\
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں