بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان گروہ کا خاتمہ

دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے نام سے سرگرم دہشتگرد گروہ کے ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان گروہ کا قلع قمع کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جو پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
دہشتگردوں کی فضائی نگرانی کے بعد ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں