وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مؤقف، آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی

خیبرپختونخوا کو آٹے اورگندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گندم اور آٹے کی آزادانہ ترسیل کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔
جس میں گندم، آٹے کی آزادانہ ترسیل کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پنجاب حکومت کوخط لکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کوآٹے اورگندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
سیاسی اختلافات کی آڑمیں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔
خط کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان آٹے اور گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں