ملک میں اسموگ کے خطرات کے پیش نظر ایڈوائزری جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں پنجاب کے بڑے شہروں میں اسموگ چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔
متعدد شہر اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بچے بوڑھے اور بیمار لوگ سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔
محکمہ موسمیات نے اسموگ ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں اسموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے اور مشرقی پنجاب کے علاقے اسموگ کی موٹی تہہ کے زیر اثر رہ سکتے ہیں ۔
اعلامیے کے مطابق خشک موسمی صورتحال اسموگ کے لئے سازگار ثابت ہورہی ہے اور بڑے شہروں میں تشیوشناک حد تک اسموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
صنعتی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں اسموگ کا باعث بنتاہے۔
بیان کے مطابق اسموگ سانس کی بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے اور اسموگ سب سے زیادہ بچوں، بوڑھوں اور پہلے سے بیمار افراد کو متاثر کرے گی۔
اسموگ سے حد نگاہ بھی متاثر ہوگی جس سے حادثات میں اضافے کا امکان ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔