ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا ترمیمی ایکٹ نافذالعمل، آفیشل نوٹیفکیشن جاری
ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا۔ نوٹیفکیشن سپریم جوڈیشل کونسل کے 18 اکتوبر کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ترامیم کا بنیادی مقصد اصل ڈرافٹ میں املا کی غلطیاں درست کرنا اور نئے آرٹیکلز شامل کرنا تھا ۔
ترامیم کے ذریعے رول پانچ میں نئے ذیلی حصے شامل کئے گئے ہیں۔
ججوں کے لئے ضابطہ اخلاق کا مقصد عدالتی سالمیت ، آزادی اور احتساب کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
کوڈ آف کنڈکٹ میں اصلاحات عدلیہ کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے 18 اکتوبر کے اجلاس میں کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔