افغان سرحدی راہداریاں بند رکھنے کا فیصلہ، تجارت سے زیادہ انسانی جان اہم: ترجمان

افغان سرحدی راہداریاں بندرہیں گی، عام پاکستانی کی جان بچانا تجارت سے زیادہ اہم ہے، ترجمان

ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بندرہیں گی۔
، اشیاء کی آمدورفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ دوحامذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے۔
، دوحامذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔
، افغان طالبان حکومت اگراس کو معاہدہ کہتی یا نہیں کہتی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں کل ہوگا۔
دوسرے دورکا مقصد بھی وہی تمام پہلو ہیں جو پہلے دور میں رکھےگئے تھے۔
کل کے ہونے والے مذاکراتی دور دوحاکے فالواپ پر ہورہے ہیں۔
طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دوممالک کااندرونی معاملہ ہے۔
، ہم دوممالک کے اندرونی معاملات پرتبصرہ نہیں کرتے تاہم بھارت کا افغانستان میں کردارزیادہ مثبت نہیں رہا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔