سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، لکی مروت میں 8 خوارج مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو لکی مروت میں کارروائی کے دوران8خوارج ہلاک جبکہ5 شدید زخمی ہوئے۔
کارروائی خفیہ اطلاعات پرلکی مروت کےعلاقےوانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عسکری مہارت سے کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکا۔
، ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظرعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خارجی کے خاتمے، قیام امن تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔