خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، فیصل کریم کنڈی
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔
اور فی الحال اس حوالے سے کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو کہا کہ اُن کی وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے ملاقات مثبت رہی۔
، جس میں صوبے کے مسائل، خاص طور پر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور ان کے حقوق پر بات چیت ہوئی۔
فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے صحافیوں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ۔
کیونکہ صوبائی حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی اتحادوں اور حکمتِ عملی وجوہات کی بنا پر وزرائے اعلیٰ تبدیل کیے گئے۔
، لیکن اس بار حکمران جماعت نے اپنے نامزد وزیراعلیٰ کو کرپشن اور نااہلی کے الزامات کے باعث ہٹایا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔