عوام میں ترقی کا شعور، پنجاب میں جدید ترقیاتی دور کا آغاز

عوام میں ترقی کی ضرورت کا بڑھتا شعور مثبت رجحان ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام میں ترقی کی ضرورت کا بڑھتا ہوا شعور ایک مثبت رجحان ہے۔
اور پنجاب میں تیز ترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
، پائیدار ترقی اور مؤثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے۔
، ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ تین ہزار مراکز صحت اور ہسپتالوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا منصوبہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔
جبکہ مختصر مدت میں 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت اس عزم کی ناقابلِ تردید مثال ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘، 1100 الیکٹرو بسز اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ جیسے منصوبے ترقیاتی ابلاغ (ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن) کی روشن دلیل ہیں۔
، صحت، تعلیم اور جدید مواصلاتی سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنا کر ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔