امریکا میں شٹ ڈاؤن کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کا فوجیوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم

امریکا میں شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ کا فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے اداکرنے کا فیصلہ

امریکی حکومت نے شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جاری ایک تقریب میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایک دوست نے 130 ملین ڈالر امریکی فوجیوں کی تنخواہوں کیلئے مختص کردیے۔
رپورٹ کے مطابق ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان نئے بجٹ پر متفق نہیں ہو سکے ۔
جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔
، بجٹ نہ بننے کی وجہ سے حکومتی محکمے جزوی بند ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔