ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد تہران استنبول ریلوے کوریڈور سے علاقائی تجارت میں انقلاب آئے گا

ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کررہے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کررہے ہیں۔
علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئےگا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت اور عوام کی طرف سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
، عالمی سطح پرٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔
ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ کانفرنس دوطرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے اہم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرانس افغان ریلوے، اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کررہے ہیں۔
، کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔
علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔