ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن بحال، وزارت داخلہ کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن بحال کرکے کالعدم جماعت قرار دے دیا۔
ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔وزارت داخلہ کی رپورٹ وزارت قانون کو بھجوائی جائے گی۔
، وزارت قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ جمع کروائے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے کل پنجاب حکومت کی درخواست پر تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی ۔
کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ٹی ایل پی تشدد میں ملوث ہے جس کے شواہد موجود ہیں۔
یہ جماعت ماضی میں بھی شرانگیزی کو ہوا دیتی رہی۔
حال ہی میں احتجاج کی آڑ میں جلاؤگھیراؤ اور پُرتشدد واقعات کے بد حکومت پنجاب نے وفاق سے پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔