ٹی ایل پی کو مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چرانے کیلئے بنایا گیا، مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم قرار دی گئی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چرانے کے لیے بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظورے دی تھی،۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں، ٹی ایل پی کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر میں کم از کم 15 قومی اسمبلی کی سیٹوں کا نقصان ہوا تھاؤ
، ان انتخابات کے دوران ٹی ایل پی نے تقریباً 22 لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے، ۔
جن میں سے زیادہ تر پنجاب اور کراچی سے تھے۔آج، وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،۔
جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے پاس یہ یقین کرنے کے لیے ’ معقول بنیادیں’ ہیں کہ یہ مذہبی سیاسی جماعت دہشت گردی سے منسلک ہے۔
، خاص طور پر غزہ کے حوالے سے ٹی ایل پی کے ملک گیر احتجاج کے بعد، جس میں کئی مظاہرین اور پولیس افسران کی جانیں گئیں۔
اور کراچی سے اسلام آباد تک اہم شاہراہیں اور شہری سڑکیں مفلوج ہو کر رہ گئیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔