5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر روانہ، پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنارہے ہیں، خواجہ آصف
وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر روانہ ہوگئی ہے۔
، جلد لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لیکر مانچسٹر روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کا پاک-برطانیہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انقعاد کیا گیا۔
جس میں وزیر ہوابازی خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر، سیکریٹری دفاع اور دیگر شریک ہوئے۔
خواجہ آصف نے پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا۔
، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔