پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے ملاقات ہوئی،۔
سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیرِریلوےمحمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رامیح الرامیح سےملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کےموقع پرہوئی۔
،ملاقات میں پاکستان ریلوے اور سعودی عرب کےدرمیان ریلوے شعبےمیں تعاون کےفروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں ریلوےمنصوبوں،علاقائی روابط اورسرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیلی گفتگو کی گئیؤ
، ملاقات میں پاکستان نےسعودی عرب کو پاکستان ریلوے کےفلیگ شپ منصوبےایم ایل ون میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
وزیر ریلوے نےسعودی نائب وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کو بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے تعاون سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔