پاک افغان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کےباعث15 اکتوبر سےعارضی طورپرمعطل
پاک افغان دوطرفہ تجارت کی سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی معطلی سے پہلے کسٹمز حکام نے 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس کرلی تھی۔
،جبکہ درآمد کنندگان کے ڈیکلریشن جمع نہ کروانے کے باعث طورخم بارڈر کراسنگ پر23 درآمدی گاڑیاں کلیئرنس کی منتظر ہیں ۔
ایف بی آر کے مطابق ان گاڑیوں میں کپڑا،پینٹ، مونگ پھلی اوردالوں جیسی خراب نہ ہونے والی اشیا لدی ہیں ۔
پاک افغان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طورپرمعطل ہے ، ایف بی آر حکام کے مطابق کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے قبل تین سو تریسٹھ درآمدی گاڑیوں کی کسٹم کلیئرنس طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر کی گئی۔
، جبکہ کلیئرنس کی منتظر 23 گاڑیوں کی کلیئرنس درآمدکنندگان کے گڈز ڈیکلریشن جمع کراتے ہی مکمل کرلی جائے گی ۔
غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر اسٹیشنزپر کوئی درآمدی گاڑی کلیئرنس کی منتظر نہیں ہے ۔
ایف بی آر کے مطابق سرحدی بندش کے باعث برآمدی سامان کی دو سو پچپن گاڑیاں طورخم ٹرمینل اور 200 گاڑیاں جمرود ٹرمینل پر پھنسی ہوئی ہیں ۔
چمن میں پانچ درآمدی اور تئیس برآمدی گاڑیاں پروسیسنگ کی منتظر ہیں۔
، ان گاڑیوں کے مالکان نے اپنا سامان واپس لے جانے سے انکار کر دیا ہے، اور دوبارہ کھلنے اور تجارت بحال ہونے کے منتظر ہیں ۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔