پی ڈی ایم اے پنجاب نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیے
پی ڈی ایم اے پنجاب نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
نوٹیفیکیشن کےمطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
50 فیصد سےزیادہ متاثر ہونے والےموضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اورپی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیاگیا۔
،فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کومتاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اورامدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے اورمالی امداد کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ ریلیف کمشنرپنجاب کی جانب سےنگرانی کے لیےٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،۔
رواں سال خریف سیزن کے دوران لینڈ ریونیو اور آبیانہ کی وصولی نہیں کی جائےگی،جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔
انہیں زرعی قرضوں میں نرمی،معافی یا تاخیرکی سہولت مل سکتی ہےمتاثرہ خاندانوں کے لیےریلیف کیمپس کویقینی بنایا جائے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔