گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے ہدف کے مقابلے 39 لاکھ میٹرک ٹن کم رکھنے کی تجویز
گندم کا پیداواری ہدف گزشتہ سال کے مقابلے 39 لاکھ میٹرک ٹن کم رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ۔
اجلاس میں خریف فصلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ربیع فصلوں کے لیے پیداواری اہداف تجویزکیے گئے،۔
گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن تجویز کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا ۔
لیکن حالیہ سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہوسکا تھا جب کہ ختم ہونے والے سال میں گندم کی پیداوار ہدف سے 15.36 فیصد کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔
اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ اس سال گنے کی پیداوار کا تخمینہ 8 کروڑ 47 لاکھ ٹن ہے، گنے کی پیداوارمیں 5.9 فیصد اضافے کا امکان ہے، ۔
چاول کی پیداوار کا تخمینہ 94 لاکھ 14 ہزار ٹن ہے، چاول کی پیداوار میں 2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے، مونگ بین کی پیداوار کا تخمینہ 150.8 ہزار ٹن ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔