پنجاب صاف پانی منصوبہ: حکومت کا 16 اضلاع میں منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شہریوں کو مضرِ صحت اور آلودہ پانی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پہلے مرحلے میں پنجاب کے 16 اضلاع میں منصوبے کا آغاز کیا جائے گا، اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں منصوبے کی تفصیلات اور عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق آرسینک زدہ اور آلودہ زمینی پانی والے علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔
، علاوہ ازیں دھارابی، میروال اور پھالینہ ڈیمز پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے۔
جبکہ خوشاب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں چار بوٹلنگ پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔
منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 جون 2026 تک مکمل کیا جائے گا جس سے 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔
، شہریوں کو 19 لیٹر کی بوتلوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، صوبائی کابینہ نے منصوبے کے آپریشنز اور مینجمنٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔