پاک افغان کشیدگی سے سرحدی راستے 13 ویں روز بھی بند،گاڑیوں کی قطاریں، پھل سبزیاں خراب

پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13 ویں روز بھی بند ہیں۔
باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ، غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق چمن میں باب دوستی کےگیٹ 4سےصرف افغان شہریوں کولیجانےوالی گاڑیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
جھڑپوں کے بعد سے اب تک 10ہزار افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ 1200خالی کنٹینرز واپس پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔
جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سےملبہ تاحال ہٹایا نہیں جاسکا ۔
باب دوستی کھلنےکی صورت میں ٹرانزٹ کنٹینرز کو مرحلہ وار بحال کرنےکی تجویز ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔