5 سال کے دوران کرپشن پر 140 ریلوے ملازمین کو سزا،تفصیلات سامنے آگئیں
گزشتہ پانچ سال کے دوران ریلوے کے ایک سو چالیس ملازمین پر کرپشن ثابت،تفصیلات سامنے آگئیں۔
کرپشن پرسزا پانے والوں میں ریلوےملازمین اورپولیس افسران بھی شامل ہیں،دستاویز کےمطابق سزا پانے والوں میں 74 ملازمین اور 66 ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،کرپشن پرکچھ ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا،دیگر کیخلاف محکمانہ کارروائیاں ہوئیں۔
دستاویز کےمطابق 2019-20 کےدوران 25 ریلوے ملازمین اور 7 پولیس اہلکاروں کوسزا ملی،2020-21 میں 12 ملازمین اور 13ریلوے پولیس اہلکاروں کی کرپشن ثابت ہوئی،2021-22 میں 11ملازمین اورریلوے پولیس کے 16 اہلکاروں کو سزا دی گئی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 2022-23 میں 9 ملازمین اور 18 ریلوے پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے،2023-24 میں 17 ریلوے ملازمین اور 12 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔