ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا چیئرمین پی سی بی کو خط
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں ٹورنامنٹ کو مزید مضبوط اور شفاف بنانے کیلئے تجاویز پیش کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی خان ترین نے محسن نقوی کو لکھے گئے خط میںمضبوط اور مزید شفاف پی ایس ایل کے لیے اصلاحات تجاویز دی ہیں۔
، تجاویز کا مقصد شفافیت اور بہتر گورننس کے ذریعے پی ایس ایل کو مضبوط بنانا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کو لکھے گئے خط میں علی خان ترین کی جانب سے لیگ کے لیے فرنچائز کی دیرینہ وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔
اور ایڈہاک فیصلہ سازی اور محدود انتظامی تجربے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا۔
ملتان سلطانز کے مالک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس میں فرنچائز کی نمائندگی ہونی چاہیے، ۔
پاکستان سپر لیگ کے اہم رول کے لیے منظم خدمات حاصل کرنا ضروری ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ علاقائی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی صلاحیت ہے اور اسے صرف پی سی بی کے موجودہ یا سابق ملازمین پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔