پیپلزپارٹی کی ڈیڈلائن گزر گئی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ موخر
وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہیں دیا جب کہ پیپلزپارٹی کی دوپہر دو بجے تک کی ڈیڈلائن گزر گئی۔
نئے وزیراعظم کیلئے نام فائنل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کواستعفیٰ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، چودھری انوار الحق نے مہلت کے دوران استعفیٰ نہ دیا۔
، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کاسامنا کرنے کا اعلان کردیا، کہا جن کے پاس نمبر پورے ہیں وہ تحریک عدم اعتماد لےآئیں۔
جب تک اختیار ہے کام کرتا رہوں گا۔دوسری جانب پی پی قیادت اب قائد ایوان نامزد کرکے چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی۔
تاہم اسمبلی قوانین کے مطابق عدم اعتماد کے ساتھ نئے قائد ایوان کا نام دینا لازمی اس لیے عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔