عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس پر سماعت کی۔
علی امین گنڈاپور پیش ہوئے نہ ہی وکیل ظہور الحسن حاضر تھے۔
مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس درج ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔