ایران کی ثالثی پیشکش: محسن نقوی اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
، ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا ۔
محسن نقوی نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔
ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سےملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔
صدر مسعودپزشکیان نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
اس سے پہلے ایران پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا تہران ائیر پورٹ پر ایرانی نائب وزیر داخلہ علی زینوند نے استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔