مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، امریکی قونصل جنرل نے پرتپاک مہمان نوازی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، ۔
مریم نواز شریف سے امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا۔
، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔
، دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا پامردی سے کیا،۔
تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔