ترقی یافتہ ممالک منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو ’محفوظ ٹھکانے‘ فراہم کر رہے ہیں، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے ترقی یافتہ ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منی لانڈررز کو ’محفوظ ٹھکانے‘ فراہم کر رہے ہیں۔
اور ترقی پذیر ممالک پر بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے 2 سال بعد پہلی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم (ترقی پذیر ممالک) کو کرپشن انڈیکس میں سب سے اوپر رکھا جاتا ہے۔
، حالاں کہ غریب ممالک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے جو رقم جاتی ہے، وہ امیر ممالک میں چھپائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ نے کبھی کسی ترقی یافتہ ملک کے شہری کو پاکستان میں جائیداد خریدتے دیکھا ہے؟
ہمارے ہی لوگ ہیں جو پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور وہاں گھر خریدتے ہیں۔
چیئرمین نیب نے مغربی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر بھی الزام لگایا کہ وہ مطلوبہ منی لانڈررز کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
، حالاں کہ اُن کے خلاف کافی شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔