استنبول مذاکرات ناکام: اسلام آباد اور کابل کسی حل پر نہ پہنچ سکے

افغانستان کیساتھ استنبول میں مذاکرات ناکام، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ استنبول میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ مذاکرات کسی عملی حل تک نہیں پہنچ سکے۔
، پاکستان اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔
پاک افغان سرحد پر روزوں سے جاری جھڑپوں اور اسلام آباد کی جانب سے افغانستان میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد دونوں ممالک دوحہ میں مذاکرات کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
جس کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی عمل میں آئی اور دیرپا امن و استحکام کے لیے استنبول میں دوبارہ ملاقات کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے دونوں فریقین کے درمیان ترکیہ کے دارالحکومت میں مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ہوا تھا۔
وزیر اطلاعات نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ’پاکستان نے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج اور بھارتی پیروکار فتنۃ الہندوستان کی جانب سے ’مسلسل سرحد پار دہشت گردی‘ کے حوالے سے افغان طالبان سے بارہا رابطہ کیا‘۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔