فلڈ لیوی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی تجویز ہے،ذرائع وزارت خزانہ
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی وتعمیر نو کیلئے وفاقی حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمزپر فلڈ لیوی لگانے پر غور شروع کردیا۔
فلڈ لیوی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی کی سال پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 198 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہوا ۔
اور آئی ایم ایف نے حالیہ مذاکرات میں ریونیو بڑھانے پر زور دیا تھا۔
،حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کیلئے نئے قرضے نہیں لے گا بلکہ مقامی فنڈز استعمال کئے جائیں گے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نوکیلئے تاحال بین الاقوامی امداد کی اپیل بھی نہیں کی گئی۔
اس ضمن میں وفاق اورصوبے اپنے وسائل سے اقدامات کریں گے۔
مجوزہ فلڈ لیوی کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے فنڈز فراہم کرنا ہے، فلڈ لیوی پرتعیش امپورٹڈ سامان پر عائد ہو سکتا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔