صبا قمر کا انٹرویو — “ذہنی دباؤ سے دل کا دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی”

ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا ۔
جس کے اگلے ہی روز میری انجیوگرافی کی گئی۔
صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے انکشاف کیا کہ ’ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، ہر قسم کے حالات کا سامنا کر لیں گے ۔
لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں‘۔
صبا قمر کا کہنا تھا’ حال ہی میں نے ان بیماریوں کا سامنا کیا ہے۔
، مجھے ذہنی دباؤ کی وجہ سے معمولی ہارٹ اٹیک ہوا جس کے اگلے ہی روز میری انجیو گرافی کی گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں اب بہتر ہوں‘ ۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے ہارٹ اٹیک کی 20 وجوہات بتائیں، لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول کی وجہ سے ہی ہو۔
، بعض اوقات تناؤ ، کوئی تکلیف بھی آپ کے جسمانی اعضا کو تباہ کر رہی ہوتی ہے۔
، ہم آج تک ذہنی صحت کو سنجیدہ نہیں لیتے جو کہ سب سے زیادہ اہم ہے لیکن میں لوگوں کو یہی کہنا چاہوں گی کہ ذہنی صحت کو نظر انداز نہ کریں‘۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔