پاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف کی شدید وارننگ اور ممکنہ ردعمل

افغان طالبان اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، پاکستان کو آزمانا ان کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر ردعمل میں کہا کہ افغان طالبان کی دھوکہ دہی مزید برداشت نہیں کریں گے۔
، اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو دنیا سب کچھ دیکھے گی، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری تفصیلی بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کیلئے مذاکرات کا آغاز کیا ۔
لیکن افغان حکام کے زہریلے بیانات طالبان کی بدنیت سوچ کو ظاہر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
، پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے۔
وزیر دفاع نے لکھا کہ افغان طالبان صرف اپنے ناجائز اقتدار کو قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
، افغان طالبان کی جنگی معیشت صرف تباہی اور خونریزی پر قائم ہے، افغان طالبان اپنی کمزوری جانتے ہیں مگر جنگی نعرے لگا رہے ہیں۔
، اگر طالبان حکومت افغانستان کو تباہ کرنا چاہتی ہے تو ہو جانے دیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔