پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پررضامند

پاکستان نے میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ظاہر کردی، ۔
پاکستانی وفد جو واپس روانہ ہونے والا تھا اب استنبول میں مزید قیام کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے۔
پاکستان کا مطالبہ ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابل تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔
مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
، افغان طالبان کو دہشتگردی روکنا ہوگی، پاکستان کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں آئے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔