دہشتگردوں سے اپنا تحفظ کریں گے، ہم خود بارڈر محفوظ کریں گے — رانا ثنااللہ

ہم دہشتگردوں سے اپنا تحفظ کریں گے ہمارے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردوں سے اپنا تحفظ کریں گےہمارے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہے،۰
مسلح افواج،عسکری قیادت اتنی باصلاحیت ہےانہوں نے ایک بار انہیں سبق سکھایا ہے۔
، انہیں بتایاہے کہ اگر ہمارے بارڈرمحفوظ رکھنے کی ذمہ داری نہیں لیں گے تو یہ گارنٹی ہم خود حاصل کریں گے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا پاکستان کاعالمی قانون کےمطابق سیدھا مطالبہ ہےکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
،پاکستان نےثبوت سامنے رکھے ہیں، انہیں کوئی جھٹلا نہیں سکتا،افغانستان اس چیز کو روکے اور ایک میکنزم بنائے،ایک لائن ڈیمانڈ ہے۔
، اس میں کوئی لچک نہیں۔انہوں نے کہا خود بفرزون قائم کریں گےجس سے ہمارا بارڈرمحفوظ ہوجائےگا,ہم فیصلہ لےچکے ہیں۔
،ہماری عسکری قیادت اس بارے میں پوری طرح سےکلیئر ہے،۔
ہمیں کوئی ابہام نہیں،بات یہ ہےکہ ہم نے یہ فیصلہ خود نافذ کرنا ہے یا انہوں نے تعاون کرنا ہے،فیصلہ ہوچکا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔