یکم نومبر سے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے،۔
جو یکم تا 15 نومبر کی مدت کے لیے جمعہ سے نافذ ہوگا، یہ اضافہ عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث کیا جائے گا۔
موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ایکس ڈپو قیمت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپیہ 40 پیسے روپے فی لیٹر (یعنی 0.5 فیصد) جب کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
یہ اضافہ 15 نومبر تک کے لیے لاگو ہوگا۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔
اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں، اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے۔
اور اس کی قیمت میں تبدیلی درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔