لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، 1500 کارکن گرفتار

لاہور: کالعدم مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 1500 کارکن گرفتار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
، پولیس نے مذہبی جماعت کے ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
لاہور پولیس نے کالعدم مذہبی جماعت کے 1500 متحرک کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے،
گرفتاریاں لاہور اور مضافاتی اضلاع سے عمل میں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنوں کو پہلے سے درج مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے۔
، کارکنوں کو موبائل لوکیٹر سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، متعدد کارکنوں اپنے گھروں سے روپوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کو ساڑھے 4 ہزار کارکنوں کی لسٹیں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے پنجاب کابینہ کی سفارش پر ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔