صوبہ پنجاب اور سندھ نے زرعی آمدن پر ٹیکس کی پرانی شرح بحال کردی
صوبہ پنجاب اور سندھ نے زرعی آمدن پر ٹیکس کی پرانی شرح بحال کردی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس سے پہلے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
صوبہ پنجاب اور سندھ نے زرعی آمدن پر ٹیکس کی پرانی شرح بحال کر دی۔
دونوں صوبوں نے سیلابی نقصانات کے باعث عارضی طور پر ٹیکس کم کیا۔
حکام کے مطابق پرانی شرح یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک لاگو ہوں گی، جولائی 2025 سے نئی زیادہ شرح دوبارہ نافذ ہوں گی،۔
سیلاب کے نقصانات کے باعث کسانوں کو ریلیف دیا گیا، آئی ایم ایف کی مشاورت سے ٹیکس ریلیف صرف 6 ماہ کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا،۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اگلے چار ہفتوں میں متوقع ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔