پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں، سیریز بچانے کیلئے لازمی جیت درکار

پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں ہوگا۔ پروٹیز کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔
ہوم گراونڈ پر ساکھ بچانے کیلئے پاکستان کو لازمی جیت درکار ہے۔ آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی۔
، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔پنڈی کے ہاؤس فل کراونڈ کے سامنے قومی ٹیم نے مایوس کن پرفارمنس دکھائی تھی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔