سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی متعارف: ویزے پر انٹری کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے 1 ماہ کر دی گئی

سعودی عرب نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی

سعودی عرب نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی۔عرب میڈیا کے مطابق عمرہ ویزے پر انٹری کی مہلت اب ایک ماہ کردی گئی ۔ جو اس سے پہلے تین ماہ تھی۔
ایک ماہ کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے پر ویزا کینسل تصور ہوگا۔ داخلے کے بعد 3 ماہ تک قیام کی اجازت برقرار رہے گی ۔
رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی پر عملدرآمد اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے۔
واضح رہے رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز حج کے فوری بعد جون 2025 میں کردیا گیا تھا۔
مختصر مدت کے دروان عمرہ زائرین کی آمد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، محض پانچ ماہ کے دوران 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے تھے۔
عمرہ سیزن کے دوران پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین سرفہرست رہے ۔
جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے زائرین رہے۔ تیسرے نمبر پر انڈیا، پھر عراق کے زائرین رہے، پانچواں نمبر مصر کا رہا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔