پاکستان ریلوے کا 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائیگی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیلام کی جانیوالی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے،ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
 
                     
 
                                 
                                 
                                 
                                 
                                 
		 
				 
				 
				