بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کے شاہی عہدے اور رہائش گاہ واپس لے لی
برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات اور ونڈسر کی رہائش گاہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اقدام جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے جڑے نئے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو سرکاری طور پر اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا۔
محل نے تصدیق کی کہ بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی کے تمام شاہی عہدے اور اعزازی خطابات ختم کرنے کے لیے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہزادہ اینڈریو کو ونڈسر کیسل کے احاطے میں واقع اپنی طویل مدتی رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
، اور وہ جلد از جلد کسی متبادل نجی رہائش میں منتقل ہوں گے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے۰۔
جب ایپسٹین کیس کی مرکزی گواہ ورجینیا جیفری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں ایک بار پھر اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات کو دہرایا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
 
                     
 
                                 
                                 
                                 
                                 
                                 
		 
				 
				 
				