الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دس جنوری 2026 تک مصدقہ نقشے مانگ لیے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے اور نئے قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ جمع کرایا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر ، ٹاؤن ، میونسپل کارپوریشنز ، کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22دسمبر5 تک جمع کرا دیئے جائیں گے ۔
یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشنز 31دسمبر اور مصدقہ نقشہ جات الیکشن کمیشن کو 10جنوری 2026 تک فراہم کر دیئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام کام مقررہ وقت میں کر لیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی چیف سیکرٹری پر زور دیا کہ تجوزیز کردہ شیڈول کے مطابق تمام کام ہر صور ت مکمل کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام شروع کرسکے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
 
                     
 
                                 
                                 
                                 
                                 
                                 
		 
				 
				 
				