سموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں آج فیصل آباد کا پہلا نمبر
پنجاب میں فضائی آلودگی اور سموگ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث آج فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے۔
فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والے عالمی ادارے آئی کیو آئی کے مطابق فیصل آباد فضائی آلودگی میں پہلے، گوجرانوالہ دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے ۔
جبکہ لاہور میں آج صبح کے وقت ایئرکوالٹی کی شرح 471 ریکارڈ کی گئی۔آئی کیو آئی کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 554، گوجرانوالہ میں 546، ملتان میں 478، لاہور میں 471 اور بہاولپور میں 389 ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صبح کے وقت ڈی جی خان، گوجرانوالہ، قصور میں ایئر کوالٹی کی شرح 500 ریکارڈ کی گئی، لاہور میں 447، فیصل آباد میں 408 اور ملتان میں اے کیو آئی 352 ریکارڈ ہوئی۔آئی کیو آئی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گئی،۔
فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ آفس راوی روڈ 980، جی تھری انجیئرنگ کونسل میں 790 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 759 ریکارڈ کی گئی تاہم ایئر کوالٹی انڈیکس پنجاب کے مطابق برکی روڈ پر اے کیو آئی 500، ایجرٹن روڈ 500، واہگہ بارڈر 394 اور سفاری پارک میں 384 ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
 
                     
 
                                 
                                 
                                 
                                 
                                 
		 
				 
				 
				