خیبر پختونخوا کی نئی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،

پشاور: خیبرپختونخوا کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کی نئی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی گئی،۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔
نئی کابینہ کے اراکین آفتاب عالم، امجد علی، فضل شکور خان، ارشد ایوب، مینا خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مزمل اسلم اور تاج محمد کو وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا مشیر اور شفیع جان کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کی کل ممبران کی تعداد 13 ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔