پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا،۔
جس میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی، غیر معمولی اجلاس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جائے گا۔
، پنجاب میں لاؤڈ سپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے اب قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند سوچ والے عناصر کے پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں۔
، پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔