حکومت کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی حتمی منظوری کیلئے آخری شرط بھی پوری کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجراء کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
،حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو 15 نومبر سےقبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیوبورڈاجلاس سےپہلےدیگرتمام شرائط پوری کرچکے، آئی ایم ایف کی جانب سےگورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کےجلد اجرا پراصرارکیا گیا،۔
رپورٹ کے اجرا کیلئے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دی جائےگی۔
،آئی ایم ایف کے تحت 1 ارب اورکلائمیٹ فناسنگ کی مد 20 کروڑ ڈالر ملیں گے،۔
گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری ہونےکےبعدہی بورڈ اجلاس طلب کیاجائےگا،۔
رپورٹ میں سرکاری اداروں میں انتظامی کمزوریوں، کرپشن کے خدشات کی نشاندہی شامل ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔